کشمیریونیورسٹی کا انتظامی کام کاج

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کی وائس چانسلرپروفیسرنیلوفرخان نے بدھ یکم جنوری 2023سے یونیورسٹی کاانتظامیہ بندوبست کانظام ای ۔آفس شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔وائس چانسلر نے یہ ہدایات ایک میٹنگ کے دوران دیں جس میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈسپورٹ سسٹم کی طرف سے تیار کئے گئے ای ۔آفس ایپلی کیشن کاجائزہ لیاگیا۔ پروفیسرنیلوفرخان نے کہا کہ ایسے تیکنیکی اقدامات سے یونیورسٹی کے نظام میں شفافیت اوربہتری آئے گی ۔انہوں نے معینہ مدت میںاہم دفاتر کے متعلقہ حکام کو اس کی تربیت دینے سے شروعات کرنے کی بھی ہدایت دی۔ ای۔آفس ایپلی کیشن یونیورسٹی کے انتظامی بندوبست نظام کے ماڈیول کاحصہ ہے اور اس میں دیگرانتظامی خدمات جیسے بجٹ،رخصت،مالیات،جائیدادریٹرن دیگرسمیت شامل ہیںاوراس کے شروع ہوجانے سے یونیورسٹی کے تمام کام آن لائن ہوجائیں گے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرارڈاکٹر نثار علی میرنے کہا کہ ای ۔آفس ایپلی کیشن سے یونیورسٹی کاکام سہل آسان اورتیزترہوجائے گا۔

 

Share This Article