کشتواڑ// خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ میں پیش آئے سڑک حادثے میں 4خواتین سے سمیت آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ” مڑواہ کے علاقے رچل میں ایک المناک حادثے میں 4 خواتین سمیت 8 افراد کی موت ہو گئی”۔
زرائع نے بتایا کہ ٹاٹا سومو حادثے کا شکار ہو کر رینی نالے میں گرنے کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں، پولیس اور مقامی رضاکار تنظیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، اور تمام لاشوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں، پولیس اور مقامی رضاکار تنظیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، اور تمام لاشوں کو جائے حادثہ سے ہسپتال منتقل کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 4خواتین بھی شامل ہیں۔
جاں بحق ہوئے افراد کی شناخت محمد امین ولد غلام مصطفی شیخ ساکنہ چنجڑ مڑواہ، ڈرائیور عمر غنی ولد عبدالغنی شاہ سکنہ نواپچی، محمد عرفان ولد محمد رمضان حجام سکنہ قدرنہ مڑواہ، آفاق احمد ولد بشیر احمد حجام ساکنہ دچھن، صفورہ بانو دختر غلام رسول سکنہ انجر مڑواہ، مزملہ بانو دختر ظہور احمد ملک، ساکنہ مڑواہ، عاسیہ بانو دختر محمد یونس ساکنہ یردو مرواہ کے طور ہوئی ہے، تاہم ایک شخص ابھی تک شناخت ہو پائی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری ، فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ، تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد لقمہ اجل بن گئے۔
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے ٹویٹ کر کے کہا،”کشتواڑ کے مڑواہ علاقے میں المناک سڑک حادثے کی خبر ملنے کے بعد ابھی ابھی ڈی سی کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو سے بات کی ہے۔ 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، دیگر افراد کی بازیابی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر مزید مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت”۔
کشتواڑ میں المناک سڑک حادثہ،4خواتین سمیت8افراد کی موت
