جموں کے تاجروں نے آج سنیل ڈمپل کی قیادت میں پرانی منڈی میں احتجاجی ریلی نکالی۔احتجاجیوں نے دربار موو شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ بڑی تعداد میں ہول سیل، ریٹیلرز اور دکاندار احتجاجی ریلی میں شامل ہوئے اور دربار موو فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ دربار موو کو روکنے کی وجہ سے جموں کے تمام تاجر، خوردہ فروش، شو روم، ہوٹل، ٹرانسپورٹرز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔