صورہ میں غیر مقامی شہری سڑک کے کنارے مردہ پایا گیا:پولیس

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر // پولیس نے بتایا کہ صورہ علاقے میں ایک نامعلوم، جس کا شبہ ہے کہ غیر مقامی ہے، کی لاش سڑک پر پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے کہا کہ بنیادی طور پر موت قدرتی نہیں لگتی۔پولیس نے کہا کہ پہلی نظر میں غیر فطری موت معلوم ہوتی ہے۔ سی آر پی سی174 کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ متوفی کی شناخت کیلئے پولیس سٹیشن صورہ کو مطلع کریں۔

Share This Article