سری نگر کے صورہ میں غیر مقامی شخص کی لاش برآمد

Mazar Khan
1 Min Read
File Photo

سری نگر// سری نگر کے مضافاتی علاقہ صورہ میں منگل کی دیر شام ایک غیر مقامی مزدور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش ایک سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ہے، جو بظاہر ایک غیر مقامی شخص کی ہے۔
پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”سری نگر کے علاقے صورہ میں ایک نامعلوم لاش سڑک پر پڑی ہوئی ملی، جو بظاہر ایک غیر مقامی شخص کی ہے۔ پہلی نظر میں غیر فطری موت معلوم ہوتی ہے۔ سی آر پی سی 174 کے تحت تفتیش کی کارروائی شروع کی گئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی۔ عوام سے گزارش ہے کہ لاش کی شناخت کیلئے صورہ پولیس تھانہ کو مطلع کریں”۔

Share This Article