حضرت میر یعقوب صاحبؒ کے عرس پر تقریب | سونہ وار میں گہماگہمی،عقیدتمندوں کا بھاری رش

Towseef
1 Min Read

سرینگر// حضرت میر یعقوب صاحبؒ کے عرس پر اتوار کواُن کی زیارت گاہ واقع سونہ وار میں ایک روح پرور تقریب کا انعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ نماز ظہر سے قبل مولوی مشتاق احمد کھوسپوری نے اولیاء کرام کی عظمت بیان کی۔ انہوں نے کہاکہ بزرگان دین کی بدولت ہی ریاست کا چپہ چپہ دین اسلام سے منور ہواہے۔انہوں نے حضرت میر سید یعقوبؒکی سیرت اور دین اسلام کی آبیاری کیلئے اُن کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اورتاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور ان کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اس موقع پر امام و خطیب(جمعہ) مولانا ریاض الحق نورآبادی نے بھی عقیدتمندوں کو سیرت اولیاء سے روشناس ۔ جمعیت ہمدانیہ کے جنرل سکریٹری محمد اشرف عنایتی اور مولانا محمد نورانی نقشبندی بھی اس موقع پر موجود رہے۔

 

Share This Article