نیوز ڈیسک
نئی دہلی// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو قومی دارالحکومت میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ منوج سنہا نے نریندر مودی سے ملاقات کی، “۔ایک مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر، ایل جی منوج سنہا نے لکھا، “جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے شکریہ کا ایک خاص تحفہ۔ قدیم ہندوستانی روایت میں زعفران کو خوشی اور روشنی کی علامت ‘بہوکم’ کہا جاتا ہے۔ ٹیویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ہمGI ٹیگ شدہ شاندار اور پرفتن پیداوار عالمی سطح پر فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید لکھا” وزیر اعظم کو کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور زراعت کی برآمدات کو بڑھانے، جدید انفراسٹرکچر اور ویلیو چین کی تخلیق کے لیے اصلاحات کے وقت پر عمل درآمد کے لیے جانکای دی گئی‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا’’ وزیر اعظم کو زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی جامع ترقی سے متعلق ایپکس کمیٹی کی سفارشات کے بارے میں بریفنگ دی گئی”۔
لیفٹیننٹ گورنرکی وزیر اعظم سے ملاقات | زعفران اور زراعی شعبے پر جانکاری دی گئی: سنہا
