بلال فرقانی
سرینگر //آلوچی باغ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران لائسنس یافتہ پستول سے ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسکے خلاف کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیر باغ کا معین خان ولدغلام مصطفی خان نامی ایک شخص آلوچی باغ میں شادی کی ایک تقریب کے دوران موجود تھا اور اس موقعہ پر اہل خانہ نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ اسی اثناء میں مذکور شخص نے پستول نکالا اور ہوا میں چند فائر کئے جس سے یہاں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کیا اور اسکی لائسنس یافتہ پستول اپنی تحویل میں لی اور ملوث شخص کیخلاف شیر گڑھی پولیس اسٹیشن میںکیس زیر نمبر83/2022درج کیا گیا۔