سری نگر//پولیس نے پیر باغ کے ایک رہائشی کو سری نگر میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کرکے ’دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے‘ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پیر باغ کے معین خان کو آلوچی باغ میں شادی کی تقریب کے دوران اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کرنے اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیرگڑی پولیس تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 83 درج کی گئی ہے۔ “پستول بھی ضبط کر لی گئی ہے”۔
شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار: پولیس
