جموں میں بجلی کے اضافی بلوں کو لے کر مقامی لوگوں نے سنیل ڈمپل کی قیادت میں محکمہ بجلی اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے خلاف احتجای مظاہرہ کیا اور بجلی بلوں کی کاپیاں نذرِ آتش کیں۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ سمارٹ میٹرز تیزی سے چل رہے ہیں، جس سے غریب خاندانوں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے عوام کیلئے مفت بجلی اور پانی کا مطالبہ کیا۔