سرینگر//صوبائی کمشنر پانڈورانگ پولے نے یہا ں ایک میٹنگ کے دوران سرینگرسمارٹ سٹی لمیٹڈکے پروجیکٹوں پر ہورہے کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دوران حکام نے صوبائی کمشنر کومختلف منصوبوں پرہورہے کام کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ تال میل کے ساتھ کام کرکے تمام کاموں کو معینہ مدت کے اندر مکمل کریں۔انہوں نے چیف انجینئروں کو کہا کہ وہ منصوبو ں کے مقامات کا ازخود دورہ کرکے کام کا جائزہ لیں اورکام کی رفتار کو تیزکریں۔انہوں نے تمام محکموں سے کہا کہ وہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سے اجازتوں کے سلسلے میں رابطہ کریں تاکہ بحالی کام کو انجام دیاجائے۔اس کے علاوہ پولے نے حکام سے کہا کہ تمام حکمہ جاتی ترقیاتی کام ایس ایس سی ایل کے ساتھ مربوط کئے جائیں۔اس کے علاوہ انہوں نے بچت ہوئی رقومات کاداخلی آڈٹ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ صوبائی کمشنر نے ہدایت دی کہ پروجیکٹ خاکوں کوروزروزبدلانہ جائے اورہدایت دی کہ پروجیکٹ خاکوں کی این آئی ٹی اور پولی ٹیکنیک سرینگر سے جائزہ لیاجاوے۔