سرینگر//طلاب میں قومی یکجہتی اورسالمیت کوفروغ دینے کیلئے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی میں این سی سی کی لڑکیوں کی ونگ باضابطہ طور شروع کی گئی۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت کمانڈنگ افسر1جموں کشمیرگرلزبٹالین نے کی جبکہ ادارے کے ڈائریکٹرپروفیسرراکیشن سیگل،رجسٹرارسیدقیصربخاری اورڈین ریسرچ ایم ایف وانی مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرانسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش سہگل نے کہا کہ یہ واقعی تاریخی لمحہ ہے کہ ادارے میں لڑکیوں کے این سی سی یونٹ کوشروع کرنے کو منظوری دی گئی۔انہوں نے کہا کہ دوبرس قبل ہمیں منظوری حاصل ہوئی لیکن کوروناوائرس وباء کی وجہ سے اس کوشروع کرنے میں تاخیر ہوئی۔اس کے بعد ہم نے پھر سے اس کے لئے تک دوشروع کی اورلیفٹیننٹ گورنر کی کوششوں سے بلآخر این آئی ٹی میں لڑکیوں کی این سی سی ونگ شروع کرنے کو منظوری مل گئی۔ پروفیسرسہگل نے کہا کہ این سی سی یونٹ میں50لڑکیوں کولیاجائے گا اورابتدائی طور17لڑکیاں اس کارواں میں شامل ہوئی ہیں۔اس موقعہ پرجموں کشمیرگرلزبٹالین کے کمانڈنگ افسر نے کہا کہ ادارے میں این سی سی یونٹ کا قیام ایک سنگ میل ہے۔انہوں نے کیڈٹوں پر زوردیا کہ وہ لگن سے کام کریں اور دوسری لڑکیوں کو بھی اس میں شامل ہونے کی ترغیب دیں