این آئی ٹی اور لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی کے درمیان دستاویزِ مفاہمت طے
سرینگر//نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگرنے منگل کو جموں کشمیر لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ڈل اور نگین جھیلوں کوصاف اور صحت مندرکھنے کیلئے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے۔مفاہمت نامے پراین آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسرراکیش سہگل اورجموں کشمیر لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر بشیراحمدبٹ نے دستخط کئے۔مفاہمت نامے کے تحت دونوں فریق ڈل اور نگین جھیلوں کوصاف اور صحت مند رکھنے کیلئے اکٹھے کام کرنے کے خواہشمندہیں ۔وہ اکٹھے کام کریں گے اوراس سمت میں حکمت عملی اور پروگرام مشترکہ طور تشکیل دیں گے۔اس موقعہ پراین آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش سہگل نے کہاکہ یہ واقعی خوشی کی بات ہے کہ دو اداروں نے مل کر تاریخی مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔اس مفاہمت نامے سے جموں کشمیر لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی اوراین آئی ٹی کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔جموں کشمیر لیک کنزرویشن اینڈمنیجمنٹ اتھارٹی وادی کے آبی ذخائر کو محفوظ رکھنے کابندوبست کرتی ہیں۔
نگین اور ڈل جھیلوں کی صفائی
