سرینگر//کشمیریونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرنیلوفرخان نے پیرکوقومی تعلیمی پالیسی2020کے تحت ’خواہشمندو ں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں درپیش مشکلات‘ کودورکرنے کیلئے ایک یک روزہ قومی سمینار کاافتتاح کیا۔اس موقعہ پر پروفیسرنیلوفرخان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی2020نے تعلیمی شعبے میں روایتی پابندیوں کو توڑ کر تدریس، سیکھ اورتحقیق میں نئے معیار کے پیمانوں پر توجہ مرکوز کرنے کو اہمیت دی ہے۔ پروفیسر خان نے اس یک روزہ قومی سمینار کا اہتمام کرنے کیلئے مہتموں کو سراہا اورکہا کہ یونیورسٹی تعلیم،تحقیق اور توسیع کے معیاری کلیدی پیمانوں پرپورااترنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ قومی تعلیمی منظر نامے پر اپنانقوش چھوڑے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کئی کمزوریوں کودور کرنے کیلئے کام شروع کیا ہے ۔اس موقعہ پراحمدآبادیونیورسٹی کے وائس چانسلر اور سابق ڈائریکٹرآئی آئی ایم بنگلورپروفیسرپنکج چندرا نے کلیدی خطبہ پیش کیااوریونیورسٹیوں میں بہتر انتظام وبندوبست پرزوردیا تاکہ اعلی معیاری اداروں کا قیام ممکن ہو۔اس موقعہ پر وائس چانسلر نے ایک پروچر کوبھی جاری کیا جس میں ٹی کیوایم سمینار میں پیش کئے گئے30مقالے ہیں۔