سری نگر میں چھت سے گر کر شہری کی موت

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// سری نگر ضلع کے مجگنڈ علاقے میں پیر کو چھت سے گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جاوید احمد حجام ولد محمد اکرم ساکن مجگنڈ پیر کی شام اپنے گھر کی چھت سے گرکر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کیلئے جے وی سی بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ذرائع نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کی چھت پر کبوتروں کو دانا ڈال رہا تھا ، جب وہ گر کر شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Share This Article