سری نگر//جموں و کشمیر پولیس نے سڑکوں پر خطرناک موٹر سائیکل سٹنٹ کرنے کے الزام میں 8نوعمرنوجوانوں کو حراست میں لیا ہے اور چار موٹرسائیکل ضبط کرلئے ہیں، بعد میںلڑکوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ڈل جھیل کے کنارے بلیوارڈ روڈ پر خطرناک سٹنٹ کرنے پر آٹھ نوعمر لڑکوں کو حراست میں لیا گیا ہے”۔
تاہم، لڑکوں کو کونسلنگ کے بعد ان کے اہل خانہ کے ساتھ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا،”نوجوانوں کو پورے دن کی مشاورت کے بعد اور اچھے برتاو¿ کی یقین دہانی حاصل کرنے کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اور ان کے چار موٹرسائیکلوں کو ضبط کر لیا گیا ہے”۔
پولیس کی کارروائی کو لوگوں کی اکثریت نے سراہاہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ پولیس نے ایسے نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور اُنہیں اس طرح کے سٹنٹ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے تاہم مقامی لوگ پولیس کے ایسے اقدامات کی ستائش کر رہے ہیں۔
خطرناک موٹر سائیکل سٹنٹ کرنے پر 8 نوجوان گرفتار
