حبہ کدل کیلئے پی ڈی پی کی زونل باڈی تشکیل

Towseef
1 Min Read

سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ضلع صدر سرینگر عبدالقیوم بٹ کی زیر صدارت ایک اجلاس میں زونل کمیٹی حبہ کدل سرینگر کا قیام عمل میں لایا جس کا اہتمام حلقہ انچارج عارف لائیگرونے کیا۔ ریاستی سیکرٹری غلام محی الدین وچی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور حلقہ انچارج عیدگاہ ڈاکٹر علی محمد‘ علی محمد بابا‘ زونل صدر خانیار محمد شفیع کندنگر‘ فیاض احمد ریشی اور یونس احمد نجار الیکشن مبصر تھے۔ بھرپور غور و خوض اور انتخابی عمل کے بعد متفقہ طور پر سمیر الجمیل کو زونل صدر اورفیاض احمد راہ کو صدراور تصدق احمد کو زون کے نائب صدر منتخب کیا گیا۔ زون کے دیگر تمام زونل عہدیداران اور ممبران کو موقع پر ہی قرار دیا گیا اور ضلعی صدر اور حلقہ انچارج نے انتخابی عمل پر مہر ثبت کی اور تمام پارٹی کارکنوں، مہمانوں اور مبصرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔

Share This Article