رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے دھراٹ گائوں میں سے جموں وکشمیر بینک کی شاخ کو کسی دوسری جگہ منتقل کئے جانے کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی سڑک کو بند کردیا ۔مظاہرین نے ساز وسامان لے کر جانے والی گاڑیوں کو روک کر شدید احتجاج کیا ۔انہوں نے گاڑی کے ٹائر جلا کر مانگ کرتے ہوئے کہاکہ دھراٹ علاقہ میں ہی جموں وکشمیر بینک شاخ کو کھو لا جائے ۔مظاہرین نے بتایا کہ بینک حکام نے مذکورہ گائوں کیلئے کاغذات تیار کئے ہوئے تھے تاہم بینک شاخ کی منظوری کے بعد اس کو دوسری جگہ پر منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مذکورہ عمل مکینوں کو قبول نہیں ہے ۔مظاہرین نے جموں و کشمیر بینک کے چیئر مین اور جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے گائوں میں ہی بینک شاخ کھولی جائے بصورت دیگر اس سلسلہ میں شدید احتجاج شروع کر دیا جائے گا ۔
جموں وکشمیر بینک کی منتقلی، دھراٹ میں لوگوں کا احتجاج