کولگام میں ویجی لینس بیداری پروگرام کا انعقاد

Mazar Khan
1 Min Read

ویجی لینس بیداری ہفتہ منانے کے سلسلے میں آج منی سیکرٹریٹ کولگام میں ایک میگا ویجیلنس بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام ضلع انتظامیہ کولگام اور محکمہ ویجی لینس دفتر نے مشترکہ طور پر اے سی بی برانچ جنوبی کشمیر کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقع پر ڈی ڈی سی کے چیئرپرسن محمد افضل پرے، ڈپٹی کمشنر کولگام، ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ اور پنچائتی نمائندگان کے ممبران موجود تھے۔
ویڈیو:اظہرحسین

Share This Article