جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دوردراز پہاڑی علاقہ یکر بورہ کپرن میں ہفتے کے روز آتشزدگی کی ایک واردات میں کئی رہائشی مکان اور دیگر ڈھانچے خاکستر ہو گئے ہیں۔آگ اس قدر بھیانک تھی کہ لوگ و فائر بریگیڈ عملہ بے بس نظر آئے۔ آگ کی واردات میں بشیر احمد گنائی، عبدالرشید، عبدالرحمن اور علی محمد کھانڈے کے 4 مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جبکہ 3 گاو خانے بھی نذر آتش ہوگئے۔
ویڈیو: عارف بلوچ