رام بن کے بٹوت میں کانگریس پارٹی کا ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام شروع ہونے سے پہلے بھدرواہ موڑ سے ترنگلہ تک ایک ریلی بھی نکالی گئی جسکی صدارت جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ وقار رسول وانی نے کی۔اسی دوران وقار رسول وانی نے اپنے بیان میں غلام نبی آزاد سمیت دیگر پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشاروں پر جموں وکشمیر میں سیاست کر رہے لیکن عوام کے سامنے تمام باتیں واضح ہوچکی ہے اسلئے عوام بھی آنے والے دنوں میں انہیں جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
ویڈیو: نواز رونیال