۔1400متاثرین کی بازآباد کاری ،عید گاہ کے بحالی مرکز میں200افراد کاعلاج
سرینگر//سرینگرضلع میں منشیات کی وباء اورمنشیات کی تجارت کوختم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرینگر نے ضلع سطح کے نارکوکارڈنیشن سینٹرکی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع سرینگرمیں منشیات کی وباء کو قابو کرنے کے مختلف اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنرنے حکام پرزوردیا کہ وہ تمام لائن محکموں کے ساتھ مل کرمنشیات کی اسمگلنگ کوروکنے کیلئے کام کریں۔انہوں نے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پرنوجوانوں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کیلئے بیداری کیمپ منعقد کرنے پرزوردیا۔انہو ں نے کہا کہ اس وباء کو قابو کرنے کیلئے کثیرالجہتی حکمت عملی اپنانے کے علاوہ متاثرین کی بحالی وبازآباد کاری ،رہبری ،اورمشورہ کیلئے اقدام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے متاثرہ نوجوانوں کے والدین اور کنبوں سے بھی تعاون طلب کیا۔میٹنگ کے دوران سپرانٹنڈنٹ پولیس نے سرینگر میں منشیات کی وباء سے متعلق اور اس کو قابو کرنے کی کارروائیوں سے متعلق جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ عید گاہ کے بحالی مرکز پرمنشیات سے متاثرہ1200فراد آئے ہیں جن میں سے 200کاکامیابی سے علاج کیاگیا۔مزیدانہوں نے کہا کہ منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف132ایف آئی آردرج کئے گئے ہیں جبکہ روا ں برس 200اسمگلروںکوگرفتارکیاگیا ہے۔اس کے علاوہ ،منشیات کے عادی1400متاثرین کی بازآباد کاری کی گئی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں30منشیات اسمگلروں پر پی ایس اے عایدکیاگیااورمنشیات کو ایک جگہ سے دوسری جگی پہنچانے والے50افرادزیرحراست ہیں۔