عبدالرشید ملک ہائی کورٹ کے سری نگر ونگ میں سینئر ایڈووکیٹ جنرل مقرر

Mazar Khan
1 Min Read

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید ملک کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سری نگر ونگ میں سینئر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا ہے۔
ایک حکومتی حکم نامے میں کہا گیا ہے ،”عبدالرشید ملک، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے سری نگر ونگ میں سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر تقرری کی منظوری دی گئی ہے”۔
آج جاری حکم نامہ کے مطابق، عبدالرشید ملک اس عہدے پر آئندہ ایک سال کیلئے تعینات رہیں گے، تاہم ان کی کارکردگی اور خدمات کو مدِ نظر رکھ کر اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

Share This Article