سابق وزیرِ اعلیٰ اور جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج مرکزی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وادی میں حالات بہتر ہیں تو کشمیری پنڈت کیوں وادی چھوڑ کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یاتریوں کو سیاحوں میں شمار کر رہے ہیں اور بعد میں میڈیا پر جھوٹ بول رہے ہیں کہ لاکھوں سیاح کشمیر آئے اور یہاں حالات بہتر ہیں۔