سری نگر//سری نگر میں ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ طور پر اغوا کر کے عصمت دری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریباً 13سال کی ایک نابالغ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو عادل شفیع حجام (21 سال) ولد محمد شفیع حجام سکنہ سید کالونی، نشاط نے اغوا کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ کے اہلِ خانہ نے پولیس تھانہ راج باغ میں ایک شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ عادل شفیع حجام نے اُن کی بیٹی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو مبینہ طور پر اغوا کر کے عصمت دری کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات کیلئے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
سرینگرپولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”تقریبا 13سال کی ایک نابالغ لڑکی (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو عادل شفیع حجام (21 سال) ولد محمد شفیع حجام سکنہ سید کالونی، نشاط نے اغوا کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر نمبر 61/22 زیرِ دفعہ 366، 376آئی پی سی اور 3/4پوسکو ایکٹ پولیس تھانہ راجباغ میں درج کیا گیا۔ خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا”۔
سری نگر میں 13سالہ لڑکی کی عصمت دری، ملزم گرفتار
