سری نگر میں قرآن شریف کی بے حرمتی کا واقع، ملزم گرفتار:پولیس

Mazar Khan
2 Min Read

سرینگر//سرینگر کی خان مسجد گوجواڑہ نوہٹہ میں بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک شخص نے قرآن شریف اور کچھ دوسری اشیاءپانی میں پھینک دیں اور یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔
اس واقعے سے عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی، اور لوگوں نے پولیس سے رجوع کیا۔
ایس پی نارتھ راجہ ذہیب کی نگرانی میں تھانہ نوہٹہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور مجرم کو پکڑنے کیلئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزم کی شناخت ہوتے ہی رات بھر چھاپے مارے گئے، اور ملزم ارشاد احمد میر ولد محمد سلطان میر، ملورہ، سری نگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں پولیس تھانہ نوہٹہ میں آئی پی سی کی دفعہ 153اے کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 100/2022 درج کی گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ اس سے قبل بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں ملوث تھا، یہ واقعہ گزشتہ سال صفاکدل پولیس تھانہ کے دائرہ اختیار میں پیش آیا تھا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کی پتہ چلتا ہے کہ ملزم دماغی طور پر ٹھیک نہیں ہے۔ اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share This Article