نیوز ڈیسک
سرینگر// ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ اس نے ایک خصوصی عدالت میں لشکر طیبہ کے تین غیر درجہ بند عسکریت پسندوں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔ SIA نے کہا کہ پولیس سٹیشن CIK/SIA سرینگر نے چالان (چارج شیٹ) معزز عدالت کے سامنے پیش کیا۔ NIA ایکٹ بارہمولہ کے تحت نامزد جج زیر دفعہ 7/25 I.A ایکٹ، 18, 23, 38 UA (P) ایکٹ r/w 121, 121-A آئی پی سی تھانہ تارزو، سوپور کے تین ملزمان زاہد مشتاق گنائی ولد مشتاق احمد ساکن امرگڑھ سوپور، عامر شفاعت میر ولد محمد شفیع میر( نو عمر) ساکن امرگڑھ سوپور (جوینائل) اور طاہر نثار شیخ ولد نثار راشد مشتاق گنائی ساکن باغ رحمت سوپورکے خلاف چالان پیش کیا گیا۔
ان میں سے دو نابالغوں (سی سی ایل) کے خلاف چارج شیٹ معزز جوونائل جسٹس بورڈ بارہمولہ کے سامنے پیش کی گئی۔یہ مقدمہ ابتدائی طور پر پولیس تھانہ تارزو، سوپور میں پولس کمپوننٹ سوپور کی طرف سے ایک ڈاکٹ کی وصولی پر درج کیا گیا تھا کہ عسکریت پسند تکیہ بل سوپور کے عام علاقے میں پولیس/سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔ معلومات کی بنیاد پر، 52 آر آر، سی آر پی ایف 177 بٹالین اور پولیس سوپور کی نفری پر مشتمل ایک مشترکہ ناکہ تکیہ بل سوپور میں پرائمری سکول کے قریب قائم کیا گیا تھا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران تین افراد کو درنمبل سے تکیہ بل سوپور کی طرف آتے ہوئے مشکوک حالت میں دیکھا گیا۔ ناکہ پارٹیوں کو دیکھ کر تینوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ناکہ نفری نے فوری اور تدبیر سے پکڑ لیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تلاشی پر راشد مشتاقکے قبضے سے ایک پستول معہ میگزین اور پستول کے 7 کارتوس برآمد ہوئے، عامر شفاعت میر کے قبضے سے 1 اے کے 47 رائفل اور 1 دستی بم اور 1 پستول برآمد ہوا۔ طاہر نثار شیخ کے قبضے سے میگزین اور پستول کے 3 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ تینوں عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے غیر درجہ بند عسکریت پسند ہیں اور انہوں نے عسکریت پسندانہ حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس کے حوالے سے مقدمہ ایف آئی آر نمبر/2022 61ترزو، سوپور میں درج ہے۔ تاہم، کیس کو مزید تفتیش کے لیے16جولائی کو ایس آئی اے سرینگر کو منتقل کر دیا گیا۔ جس نے چار ماہ سے بھی کم عرصے میں مکمل کیا ۔