جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 8افراد زخمی ہو گئے، جن میں تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق رام بن کے نزدیک کیلا موڑ مقام پر ایک ٹرک اور آٹو رکشا کے درمیان ہوئی ٹکر میں 8افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا، جہاں سے 2افراد کو جموں اور 1کو سرینگر کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ویڈیو:نواز رونیال