پولیس کے متعدد چھاپوں کے بعد سرینگر میں عصمت دری کا ملزم گرفتار

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر/ارشاد احمد/ پولیس نے پیر کو سرینگر ضلع میں عصمت دری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ایک پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ “پولیس اسٹیشن صدر کو ایک خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ ایک ملزم شاہد احمدولد شبیر احمد بٹ ساکن گلوان پورہ حیدر پورہ نے عصمت دری کی ہے۔”پولیس نے کہا کہ ” کیس کی ایف آئی آر نمبر 103/22 POCSO ایکٹ کی دفعہ 3/4 اور IPC کی 363,376,506 کے تحت صدر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور تحقیقات کو حرکت میں لایا گیا”۔ پولیس نے کہا کہ سخت کوششوں اور متعدد چھاپوں کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایک گھنٹے کے اندر ایس پی ساتھ لکشیا شرما آئی پی ایس کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر، انسپکٹر مدثر نذر کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم کے ذریعہ ملزم گرفتار ہوا۔”معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کومنگل کے روز مزید پولیس ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Share This Article