سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے پیر کو سری نگر میں متعدد چھاپوں کے بعد عصمت دری کے ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کی پولیس ریمانڈ حاصل کرنے اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی کے این او نے پولیس کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ پولیس تھانہ صدر میں ایک خاتون کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ شاہد احمد ولد شبیر احمد بھٹ نامی ایک ملزم نے عصمت دری کی ہے جو کہ گلوان پورہ حیدر پورہ کا رہائشی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں، پوسکو ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت ایف آئی آر نمبر 103/22 اور آئی پی سی کی 363، 376، 506 کے تحت پولیس تھانہ صدر میں ایک مقدمہ درج کیا اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سخت کوششوں اور متعدد چھاپوں کے بعد ایس پی ساو¿تھ لکشیا شرما کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر، انسپکٹر مدثر نظر کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم کے ذریعہ ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار لیا گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو کل مزید پولیس ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
عصمت دری کے الزام میں نوجوان گرفتار: پولیس
