نیوز ڈیسک
نئی دہلی//؎ فوج کے حوالدار درپن پردھان 21 اکتوبر کو سیاچن گلیشیر پر تعیناتی کے دوران ہلا ک ہوا۔اگست کے شروع میں، بھارتی فوج کی شمالی کمان نے 38 سال بعد ایک فوجی کی لاش برآمد کی تھی، جو 1984 میں آپریشن میگھ دوت کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔آپریشن میگھ دوت، بھارتی مسلح افواج کے آپریشن کا کوڈ نام تھا جسے، 38 سال قبل 13 اپریل کو1984 میں جموں و کشمیر میں سیاچن گلیشیئر پر قبضہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا۔بھارتی فوج نے کہا کہ لانس نائیک آنجہانی چندر شیکھر 29 مئی 1984 سے سیاچن میں لاپتہ تھے۔”ہندوستانی فوج کے ریکارڈ کے مطابق آنجہانی سپاہی 1984 میں گیانگلا گلیشیر میں آپریشن میگھ دوت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔سیاچن گلیشیئر زمین کا سب سے اونچا میدان جنگ ہے ۔
سیاچن میں فوجی اہلکار ہلاک
