کشمیریونیورسٹی کے سوشیالوجی شعبے میں تقریب

Mir Ajaz
1 Min Read

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے سوشیالوجی شعبے نے سابق طلاب کی اولین ملاقات کااہتمام کیا۔دن بھر جاری اس تقریب میں مختلف بیچوں کے 200سابق طلابنے حصہ لیا،جو اِس وقت یونیورسٹیوں،کالجوں ،سول انتظامیہ اور غیرسرکاری رضاکارتنظیموں میں کام کررہے ہیں۔شعبے کے ایک نامی سابق طالب علم یونیورسٹی کے رجسٹرارپروفیسرنثاراحمد میر اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،نے ایسے تقاریب کااہتمام کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیااور شعبے کی ترقی کیلئے سابق طلاب کی سرگرم شرکت طلب کی۔ڈاکٹرنثار نے اس تقریب کااہتمام کرنے کیلئے شعبے کو سراہا ۔اس سے قبل صدرشعبہ ڈاکٹرانیسہ شفیع نے سابق طلاب کا تقریب میں خیرمقدم کیا۔انہوں نے ممبران سے ان کے کام اور تجربے کوشیئرکرنے پرزوردیا۔اس موقعہ پر کئی سابق طلاب نے تقاریر کیں۔ڈاکٹر روبینہ کوثر ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ،حکومت جمو کشمیرنے یونیورسٹی طالبہ سے لیکر انتظامیہ میں شامل ہونے تک کے اپنے سفر کوبیان کیااوراس سفر میں یونیورسٹی کے رول کواُجاگر کیا۔متعددکالجوں کے پرنسپل،کے اے ایس افسروں ،امپا کے فیکلٹی ممبران اور دیگر سابق طلاب نے بھی اپنے تجربات بیان کئے۔

Share This Article