’پالتو کتوں کی رجسٹریشن کرائیں‘

Mir Ajaz
1 Min Read

بلال فرقانی

سری نگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی )نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروائیں۔اس سلسلے میں ایک پبلک نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میںکہا گیا ہے، “سرینگر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں رہنے والے افراد کو اپنے پالتو کتوں کی دفعہ 304 (کتوں کے ضابطے اور کنٹرول) اور جموں اور کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ، مجریہ 2000 اور جانوروں کی پیدائش پر قابو پانے (کتوں) رولز، 2001 کے سیکشن 3 کے تحت رجسٹریشن کروانے کی ضرورت ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ مطلوبہ فارم میونسپل ویٹرنری آفیسر کے دفتر، ایس ایم سی ٹینگہ پورہ بائی پاس سرینگرمیں دستیاب ہیں۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے سیکشن 304 اور انیمل برتھ کنٹرول (کتے) رولز 2001 کے سیکشن 3 کے تحت مطلوبہ رجسٹریشن کے بغیر پالتو کتے کو پالنے والے پر چالان اور جرمانہ کیا جائے گا، اور کتے کو پکڑنے کا باعث بن سکتا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا’’پالتو کتے پالنے والوں کو بھی اس نوٹس کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کتوں کی نس بندی کرائیں‘‘۔

Share This Article