سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں زلزلوں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے سے متعلق سات روزہ ورکشاپ جمعہ کو ختم ہوا۔ اس ورکشاپ کااہتمام یونیورسٹی کے شعبہ جیوگرافی اور ڈزاسٹرمنیجمنٹ نے قومی ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے کیا تھا۔اس موقعہ پرناظم ضیا خان سیکریٹری محکمہ ڈزاسٹرمنیجمنٹ وریلیف وبازآباد کاری مہمان خصوصی تھے،جبکہ ڈین اکیڈمکس پروفیسرفاروق احمدمسعودی مہمان ذی وقار تھے۔اپنے صدارتی خطاب میں ناظم ضیاخان نے کہا کہ تباہیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سماجی سطح پراجتماعی طور منظم ہونے کی ضرورت ہے۔