سرینگر//جموں کشمیر بینک کے خالص منافع میں ستمبر کوختم ہونے والے سہ ماہی میں 119فیصد کااضافہ ہوا ہے اور یہ243.49کروڑروپے درج ہوا ،جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران بینک کاخالص منافع 90فیصد درج ہواتھا اور یہ 409.46 کروڑ روپے تھا۔ بینک نے اپنے مالی اعداوشمار کااعلان بورڈ آف ڈائریکٹرس کی طرف سے ان کاجائزہ لینے کے بعد کیااور سہ ماہی اور نصف برس کے اعداوشمار کو ایک میٹنگ میں منظوری دی۔بینک کی کارکردگی کی خصوصیات میں خالص سودی آمدن میں24فیصد کا اضافہ ہوا ہے اوریہ ستمبر2022کی سہ ماہی میں1204.12کروڑ درج ہوا جبکہ نصف برس کی آمد ن میں گزشتہ برس کے مقابلے میں15فیصد کااضافہ ہوا اور یہ 2238.35 کروڑروپے درج ہوا،جبکہ ان مدتوں میں بالترتیب آپریٹنگ منافع میں 56فیصد و 29فیصد کااضافہ ہوا۔بینک کی ترقی کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکیٹوومنیجنگ ڈائریکٹر بلدیوپرکاش نے کہاکہ ہمارے اعدادوشمار ہماری کارکردگی کاعکاس ہیں ۔