چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں ڈسپنسری کا افتتاح کیا

Mazar Khan
2 Min Read

سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس علی محمد ماگرے نے جمعرات کو یہاں ہائی کورٹ کمپلیکس سرینگر میں ڈسپنسری کم میڈیکل ایڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اقبال وانی، جسٹس موکشا کھجوریا کاظمی، جسٹس وسیم صادق نرگل اور جسٹس راجیش سکھری بھی موجود تھے۔
بتا دیں کہ میڈیکل ایڈ سنٹر کو بنیادی اور ہنگامی طبی خدمات جیسے ای سی جی، بلڈ شوگر ٹیسٹ، کوویڈ ٹیسٹنگ، ویکسی نیشن اور متعلقہ سہولیات جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ کے ججوں، وکلاء، ملازمین اور مدعیان کو فراہم کرنے کے لیے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس ڈسپنسری میں ایک فارمیسی بھی ہوگی جو مخصوص ادویات مفت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ویکسی نیشن ڈرائیوز، وقتاً فوقتاً کووِڈ ٹیسٹنگ اور دیگر ضروری ضرورتوں کو پوراکرے گی۔
یہ ہیلتھ سنٹر ہائی کورٹ کے احاطے میں روزانہ آنے والے افراد کی ضروریات کو پورا کرے گا اور یقینی طور پر ہنگامی حالات سے بچنے میں مدد کرے گا۔
یاد رہے کہ میڈیکل ایڈ سنٹر وکلاءکا ایک طویل عرصے سے زیر التواءمطالبہ رہا ہے اور اس ہیلتھ کیئر یونٹ کے افتتاح کو ججز، رجسٹری آفیسرز، ایڈووکیٹ، عملہ اور عام لوگوں نے بہت سراہا ہے۔ وکلاءاور عملے کے ارکان نے ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیکل ایڈ سنٹر کے حوالے سے اس نوعیت کے انفراسٹرکچر کے قیام کے طویل عرصے سے زیر التوا مطالبات کو دور کرنے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔
چیف جسٹس نے انسٹی ٹیوشن کاو¿نٹر، وکلاءکے کمرے اور وکلاءکی لائبریری کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر ہی کچھ ہدایات دیں۔

Share This Article