شخصیت پرست لیڈروں نے جموں کشمیر کو موجودہ تباہی سے دوچار کیا: ظفر منہاس

Mazar Khan
1 Min Read

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے کہا ہے کہ گزشتہ 75سال کے دوران عام لوگوں کی جانب سے بعض سیاسی لیڈروں کی شخصیت پرستی کے رجحان نے ہی جموں کشمیر کو موجودہ تباہ کن صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ منہاس بنی بلاور جموں کے لوہی ملاڑ علاقے میں اپنی پارٹی کے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس جلسے میں پارٹی کے صوبائی صدر (جموں) منجیت سنگھ، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے نائب صدر چودھری سلیم، یوتھ ونگ کے نائب صدر رقیق خان،اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

Share This Article