ارشاد احمد
سرینگر // بمنہ میں ایک شہری ہٹ اینڈ رن کیس میں لقمہ اجل بن گیا جبکہ عیدگاہ حادثے کے دوران پلوامہ کی جواں سال خاتون سکمز میں 8روز بعد دم توڑ بیٹھی۔اتوار کی صبح بمنہ میں ہٹ اینڈ رن کیس میں ایک شہری جمیل احمد لابرو ساکن نور باغ ایف ایس ایل کے قریب سڑک پر جارہا تھا کہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔ ٹکر دینے والا ڈرائیور وہاں سے گاڑی لیکر فرار ہوا ۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے شہری کو جے وی سی میں داخل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ادھرعید گاہ میں 8روز قبل 8اکتوبر کو عالی مسجد کے قریب 32سالہ عروسہ اختر ساکن آری گام پلوامہ نامی جواں سال خاتون حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھی جس کے بعد انہیںسکمز میں داخل کیا گیا۔8روز تک زیر ع؛اج رہنے کے بعد وہ اتوار کی صبح دم توڑ بیٹھی۔ادھرپائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں ٹریفک حادثے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔ اتوار کی صبح نوہٹہ چوک میں ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔