گاندربل:بونہ زل علاقے میں ’واٹرفلٹریشن پلانٹ‘3برسوں سے تشنہ تکمیل

Mazar Khan
1 Min Read

وسطیٰ ضلع گاندربل کے علاقہ بونہ زل میں گزشتہ تین سال سے پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر فلٹریشن پلانٹ مکمل نہ ہونے سے متعدد علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی عدم دستیاب ہونے سے اُنہیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اس پلانٹ کی تعمیر مکمل کیا جائے۔
رپورٹ:ارشاد احمد

Share This Article