سرینگر میں گاڑی کی ٹکر سے شہری لقمہ اجل

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر// سری نگر کے بمنہ علاقے میں اتوار کی صبح ہٹ اینڈ رن حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق، نورباغ کے رہائشی جمیل احمد لبرو آج صبح بمنہ میں ایف ایس ایل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دریں اثنائ،پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article