شیو سینا جموں وکشمیر کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی پراکسی حکومت ریاست میں ہندووں اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔شیو سینا کے ریاستی صدر منیش ساہنی نے ریاست میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کشمیری ہندووں کو تحفظ فراہم کرے اور ہفتہ کو قتل ہوئے پورن کرشن کے اہلِ خانہ میں سے کسی ایک کو نوکری فراہم کی جائے۔