عازم جان
بانڈی پورہ//شمالی کشمیر بانڈی پورہ میں پولیس و سیکورٹی فورسز نے ایک بہت بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ سوپور بانڈی پورہ روڑ پر بڈیاری اشٹنگو کے مقام پر 26آسام رجمنٹ نے صبح سویرے بارودی سرنگ کا پتہ لگایا اور بعد میںبم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلایا گیا ، جس نے بغیر کسی نقصان کے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا ۔پولیس نے بتایا کہ لگ بھگ14یا 15کلوبارود دو گیس سلنڈروں میں نصب کیا گیاتھا۔ سوپور بانڈی پورہ شاہراہ پر بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران ٹریفک کو روک دیا گیا۔
بانڈی پورہ میں حادثہ ٹلا | 15کلوبارودی سرنگ ناکارہ
