سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نے شوپیان میں کشمیری پنڈت کی ملی ٹینٹوں کے ہاتھوںہلاکت پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت میں ملوثین کو بخشا نہیں جائے گا۔ایل جی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ’’ شوپیان میں دہشت گردوں کی جانب سے پورن کرشن بھٹ پر حملہ ایک بزدالانہ حرکت ہے ، میں متاثرہ کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور لوگوں کو یقین دلاتاہوں کہ مرتکبین کو سخت سزا دی جائے گی‘‘۔