جنوبی ضلع شوپیاں میں کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکر سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور جلوس نکالا ۔مظاہرین نے سرکار پر واضح کیا ہے کہ وہ اب کسی بھی صورت میں کشمیر جانے کو تیار نہیں اور ہمیں فوری طورپر جموں ٹرانسفر کیا جائے۔