مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم 2روزہ دورے پر کولگام پہنچے

Mazar Khan
1 Min Read

مرکزی حکومت کے خصوصی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نے جمعہ کو لگام ضلع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی اہمیت کی حامل کئی ترقیاتی سرگرمیاں انجام دیں۔ وزیر نے اپنے دورے کا آغاز اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام کا دورہ کیا جہاں وزیر نے کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ملک میں نوجوان آبادی اور نوجوانوں کی اکثریت ہے جو ملک کی نمائندگی کر کے قوم کا نام روشن کر رہے ہیں اور اولمپکس میں متعدد تمغے جیتے ہیں۔
ویڈیو:اظہرحسین

Share This Article