بڈگام:بس کی زد میں آکر خاتون کی موت

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر//سری نگر کے شالٹینگ علاقے میں منگل کی صبح سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ بڈگام کے رہائشی غلام مصطفی بھٹ کی اہلیہ کلثومہ شالٹینگ چوک کے قریب بس کی زد میں آ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

Share This Article