کوٹرنکہ:ڈگری کالج کی عمارت کی تعمیر میں تاخیر|| طلبا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

Mazar Khan
1 Min Read

راجوری کی سب ڈویژن کو ٹرنکہ میں قائم گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکہ کے طلباء نےراجوری کوٹرنکہ سڑک بند کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جولائی2019میں کالج کی تعمیر کا آغاز کیا گیا تھا تاہم تاحال یہ کام نامکمل ہے۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ انتظامیہ جان بوجھ کر کالج کی تعمیر میں تاخیر کر رہی ہے۔ طلباء نے کہا کہ سنگ بنیاد رکھتے وقت کہا گیا تھا کہ 13کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی اور سال دوہزار 21میں کام مکمل ہوگا وہیں تین سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی کالج کی جگہ کا نہ تو تعین ہوسکا اور نہ ہی کام شروع ہو سکا۔

Share This Article