سرینگر// عید میلادالنبیؐ کی تقریب سعید کے سلسلے میںکل دوسرے بھی جموںوکشمیر کی مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوںمیں روح پرور سیرتی مجالس کا انعقاد ہوا، جس میںعلمائے کرام اور ایمہ مسجد نے سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ سب سے بڑی تقریبات آثار شریف درگاہ حضرت بل اور شہری کلاش پورہ میں منعقد ہو جہاں ہر نماز کے بعد موئے پاک آنحضورؐ کی نشاندہی کی گئی۔ جہاں ہزاروں عاشقانِ رسولؐ نے موئے پاک آنحضورؐ سے فیض یاب ہوئے جبکہ دوسری بڑی تقریب سعید آثار شریف شہری کلاش پورہ، جناب صاحب صورہ، لال بازار، پنجورہ شوپیان، کھرم سرہامہ، کعبہ مرگ، اہم شریف بانڈی پورہ، مکہ ہامہ ، شاہ نیاز نقشبندیؒ ، سیر ہمدان، زیارت شیخ رجب صاحب اندواری، ڈانگر پورہ نرورہ ، تاپر پٹن، بارہمولہ میں بھی تبرتاک کی نشاندہی کی گئی۔