غلام نبی رینہ
کنگن// تھیون کنگن میں پولیس نے پاور کنال سے ایک خاتون کی لاش بر آمد کی۔مذکورہ خاتون کی شناخت 34سالہ شمیمہ بیگم زوجہ فیاض احمد بجاڑ ساکن ہاری گنہ ون کے طور پر کی گئی۔اسکی شادی امسال اپریل میں ہوئی تھی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ شمیمہ بیگم اتوار کی صبح ہی گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہوئی۔اتوار کی صبح تھیون کنگن میں لوگوں نے پاور کنال میں ایک لاش دیکھی جس کے فورٍاًبعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاش کو نکال کر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا۔ ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری نے بتایا کہ اس سلسلے میںسی آر پی سی 174کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پائور کنال کنگن سے خاتون کی لاش بر آمد
