سرینگر//سکمز ڈائریکٹر پروفیسر پرویز کول کی ہدایت پر صورہ سکمز کی جانب سے میلاد النبی کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل میں آج ایک طبی کیمپ کا انعقاد گیا ،یہ کیمپ 14اکتوبر بروز جمعہ کو بھی لگایا جائے گا ۔
میڈیکل کیمپ میں درگاہ حضرتبل آنے والے زائرین کو طبی سہولیت فراہم کرنے کے علاوہ ماسک اور مفت سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ مریضوں اور دیگر زائرین کو ریڈیولوجیکل، فارمیسی، ڈریسنگ اور ایمرجنسی نرسنگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
حضرتبل درگاہ میں منعقدہ کیمپ کے دوران ڈائریکٹرسکمزپروفیسر پرویز کول وقت وقت پر کیمپ سے متعلق جانکاری حاصل کرتے رہے۔اس دوران کیمپ میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے لوگوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔
ڈائریکٹر سکمز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ عید میلاد النبی کی تقریب سید پوری عالم انسانیت کےلئے ایک مقدس تقریب ہے کیوں کہ محسن انسانیت کی ولادت پوری دنیا کے لوگوںکےلئے باعث رحمت تھی ۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا محسن انسانیت نے ہمیں سکھایا ہے اور اگر ہم اپنے پروفیشن کو ایمانداری کے ساتھ انجام دیں گے تو یہ ہمارے لئے عبادت سے کم نہیں کیوں کہ طب شعبہ انسانی بقاءاور انسانیت کو بچانے میں رول اداکرتا ہے ۔
ا نہوں نے کہا کہ ہماری یہ ترجیح رہتی ہے کہ ہم ہر اُس جگہ پر اپنی خدمات انجام دیں جہاں پر مذہبی عقیدے کے تحت تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ادھر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین اور نگوا صدر اشتیاق بیگ نے بھی اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی نگرانی کی ۔
سکمز صورہ کی جانب سے درگاہ حضرتبل میں طبی کیمپ کا انعقاد
